ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کی مدد کے لئے مالیاتی فنڈز کا قیام نمایاں کامیابی ہے:وزیرخارجہ

ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کی مدد کے لئے مالیاتی فنڈز کا قیام نمایاں کامیابی ہے:وزیرخارجہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ مصر میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام سالانہ کانفرنس آف پارٹیز میں ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیر ملکوں کی مدد کے لئے مالیاتی فنڈز کا قیام ایک نمایاں کامیابی ہے۔

عرب نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام کیلئے کام کرنے والے ممالک گزشتہ بیس سال سے اس فنڈ کے قیام کے لئے جدوجہد کررہے تھے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ گروپ ستتر کے گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا ترقی پذیر ملکوں کی خواہشات کا ترجمان تھا۔ انہوں نے کہاکہ ترقی پذیر ملکوں کے لئے معاوضے کی ادائیگی کے بارے میں فنڈز کا قیام ان ملکوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب …

Show Buttons
Hide Buttons