تازہ ترین

پوپ فرانسیس کی سابق روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ کیلئے دعائے صحت کی اپیل

پوپ فرانسیس نے رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ سخت علیل ہیں۔

مؤقر جریدے ڈبلیو ایس اے وی کے مطابق پوپ فرانسیس نے یہ اپیل اچانک اس وقت کی جب وہ اطالوی زبان میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے تاہم اس حوالے سے انہوں ںے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ 95 سالہ سابق روحانی پیشوا بینی ڈکٹ 2013 میں پاپائیت کی ذمہ داریوں سے از خود سبکدوش ہوئے تھے، اس کے بعد سے آج تک وہ ویٹی کن میں قیام پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ  ویٹی کن کی تقریباً 600 سالہ معلوم تاریخ میں ازخود مستعفی ہونے والے وہ پہلے پوپ ہیں۔ میڈیا کے مطابق پوپ فرانسیس نےاس حوالے سے کہا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پوپ ایمریطس بینی ڈکٹ کے لیے خصوصی دعا کریں، انھیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، وہ بہت بیمار ہیں ہم خدا سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا گوہیں کہ وہ تادم آخران کی چرچ کے لیے محبت کو برقرار رکھیں۔

پوپ بینی ڈکٹ کے حوالے سے تاحال ویٹی کن نے کسی بھی قسم کی مزید معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ترکیہ میں مغربی ممالک کے قونصل خانوں کی بندش پر ترکیہ کا اظہارِ عدم اطمینان

حالیہ عرصے میں کئی مغربی ممالک نے ترکیہ میں اپنے قونصل خانوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا …

Show Buttons
Hide Buttons