تازہ ترین
سال کے پہلے گیارہ ماہ میں چین اور آرسی ای پی اراکین کے درمیان درآمدات و برآمدات کا کل حجم 11.8 ٹریلین یوآن رہا: چینی وزارت تجارت

سال کے پہلے گیارہ ماہ میں چین اور آرسی ای پی اراکین کے درمیان درآمدات و برآمدات کا کل حجم 11.8 ٹریلین یوآن رہا: چینی وزارت تجارت

انتیس تاریخ کو چینی وزارت تجارت کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ سال 2022 کے پہلے گیارہ مہینوں میں چین اور آرسی ای پی اراکین کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں تیز رفتار اضافہ دیکھا گیا۔

جنرل کسٹم ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق، سال دو ہزار بائیس کے جنوری سے نومبر تک، چین اور آر سی ای پی اراکین کے درمیان درآمدات و برآمدات کا کل حجم  گیارہ عشاریہ آٹھ ٹریلین یوآن رہا جس میں سال بہ سال سات عشاریہ نوفیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آرسی ای پی اراکین کے ساتھ درآمدات و برآمدات کا حجم چین کی کل بیرونی تجارت کے حجم کا تیس عشاریہ سات فیصد بنا۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے مزید کہا کہ مستقبل میں ہم مزید تجارتی شراکت داروں کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں پر دستخط کریں گے اور دنیا کے لیے  اعلیٰ معیاری آزاد تجارتی زونز کے نیٹ ورک کو وسعت دیں گے۔ اشیا، خدمات اور سرمایہ کاری کی منڈیوں میں تجارت، اور ڈیجیٹل اکانومی میں فعال طور پر حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے:فیصل کریم کنڈی

عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے:فیصل کریم کنڈی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے عالمی …

Show Buttons
Hide Buttons