شام کے صوبہ دیر الزور میں دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے ایک آئل فیلڈ سے آئل ورکرز کو لے جانے والی تین بسوں کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا اور پھر ان پر فائرنگ کردی۔