تازہ ترین

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نئےسال پر مبارکباد

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نئے سال پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2023 خوشی، ترقی اور خوشحالی کی نوید بہار ہو، نوجوانوں کو خوابوں کی منزل ملے اور ٹوٹے دل جڑ جائیں۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نیا سال مبارک ہو، خدا کرے 2023 مسائل کی ستائی انسانیت کے زخموں پر مرہم ثابت ہو، مہنگائی، دہشت گردی، ظلم وناانصافی، جھوٹ اور نفرت سے نجات ہو۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خوشی، ترقی اور خوشحالی کی نوید بہار ہو، نوجوانوں کو خوابوں کی منزل ملے، ٹوٹے دل جڑ جائیں، بیمار صحت پائیں، بدامنی ختم اور امن کا فروغ ہو۔ آمین

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons