تازہ ترین

وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے پالیسیاں اختیار کی جائیں: سپیکر اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم آہنگی، مصالحت اور گفت و شنید کی پالیسیاں اختیار کی جائیں۔

اسلام آباد میں برطانیہ اور امریکہ کے رضاکار گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی، انتہا پسندی اور مہنگائی کے چیلنجوں کا سامنا ہے اور عوامی نمائندوں کی حیثیت سے سیاستدانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قوم کو ان بحرانوں سے نکالیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر اپنے پختہ اعتماد کا اظہار کیا۔

پارلیمانی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ خواتین، بچوں، نوجوانوں اور خواجہ سرائوں سمیت معاشرے کے غریب اور پسماندہ افراد سب کے لئے پارلیمنٹ کے دروازے کھلے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان کے ماحولیاتی انصاف کے مطالبے کی راہ میں جدوجہد کے لئے پارلیمنٹ صف اول پر ہے اور اس نے اس سلسلے میں قانون سازی کے لئے بھی فعال کردار ادا کیا۔

بیرون ملک پاکستانیوں کےوزیر ساجد حسین طوری بھی ملاقات میں موجود تھےجنہوں نے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئےکہاکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ان کی وزارت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جائیداد کے ملکیتی مسائل کے حل کے لئے آئندہ ماہ خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

دسویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل سے آستانہ میں شروع ہو گی

دسویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل سے آستانہ میں شروع ہو گی

کرغستان کے شہر آستانہ میں کل سے شروع ہونے والی دسویں ایشین Indoor Athletics Championship …

Show Buttons
Hide Buttons