تازہ ترین
پاکستان اور کرغستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانےکی ہرممکن کوششیں کی جائیں گی:مہر کاشف یونس

پاکستان اور کرغستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانےکی ہرممکن کوششیں کی جائیں گی:مہر کاشف یونس

پاکستان اور کرغستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے معروف صنعتکار اور وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس کو کرغزستان ٹریڈ ہاوس لاہور کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

مہر کاشف یونس لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور تھنک ٹینک گولڈ رنگ اکنامک فورم کے نائب صدر بھی ہیں جو لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سکندر افضل کی سربراہی میں کام کر رہا ہے۔ وہ رابعہ میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے ٹرسٹی اور ماڈل سٹیل کے ایم ڈی اور سی ای او بھی ہیں۔

کرغزستان ٹریڈ ہاوس کا افتتاح گزشتہ ہفتے پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتوئیف نے کیا تھا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ کاروباری شخصیات اور صنعتکاروں نے شرکت کی تھی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مہر کاشف یونس نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی اور دونوں طرف کے درآمد وبرآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ تمام ممکنہ مواقع سے استفادہ کریں اور کاروباری وفود کے مسلسل تبادلوں کے ذریعے تجارت کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کریں۔

تاجر برادری کو راغب کرنے اور تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے ٹریڈ ہاؤس میں کرغزستان کی مختلف مصنوعات کی نمائش بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتوئیف پاکستانی تاجروں کو کرغزستان کے دوروں، بزنس ٹو بزنس میٹنگز اور تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت آنوتین چرنویراکل کا سی ایم جی کوانٹرویو

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت  آنوتین چرنویراکل  نے چائنا میڈیا گروپ کو …

Show Buttons
Hide Buttons