خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں پانچ سال تک کی عمر کے دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔
صوبائی حکومت نے اس وائرس کے خاتمے کیلئے جنوبی اضلاع میں حکمت عملی تشکیل دی ہے جہاں گزشتہ سال زیادہ کیس رپورٹ ہوئے تھے۔