فلسطین میں اسرائیل کی مجرمانہ کارروائیاں جموں وکشمیر میں بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کی بھی تصدیق کریں گی:منیراکرم

فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف یو این قرارداد میں بھارت کاحصہ نہ لینا جموں و کشمیر میں اس کے جرائم کو بے نقاب کرتا ہے:منیراکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیراکرم نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف یو این قرارداد میں بھارت کاحصہ نہ لینا جموں و کشمیر میں اس کے جرائم کو بے نقاب کرتا ہے

نیویارک میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ فلسطین پر اسرائیل کے غیرقانونی قبضے کے بارے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کی رائے لینے کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد میں بھارت کی عدم شرکت سے ظاہر ہوتا کہ بھارت اپنے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے اسرائیلی ماڈل پرعمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان کے تعاون سے پیش کی گئی قراداد پر 193 اراکین پر مشتمل جنرل اسمبلی میں 87 ممالک نے حمایت اور 26 مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 53 اراکین نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons