تازہ ترین

ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے افغان سرزمین استعمال کر رہی ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے۔

ایک ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ وہ دوحہ معاہدے کا احترام کرے اور انہوں نے اپنی سرزمین سے دہشتگردی کی کارروائیوں پر قابو پانے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت نے تحریک طالبان سے بات چیت کے لئے اپنے دروازے کھولے ہوئے ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان کا کوئی نیٹ ورک نہیں لیکن وہ افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons