تازہ ترین
کالج طلباء و طالبات کیلئے 70 فیصد حاضری لازمی قرار

کالج طلباء و طالبات کیلئے 70 فیصد حاضری لازمی قرار

محکمہ کالجز نے کالج طلباء و طالبات کے امتحانات میں بیٹھنے کیلئے 70 فیصد حاضری کو لازمی قرار دے دیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق محکمہ کالجز کی جانب سے جاری حکم نامے میں طلباء وطالبات کو پابند کیا گیا ہے کہ اُن کی کالج حاضری 70 فیصد ہو، ایسا نہ ہونے کی صورت میں انہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سیکریٹری کالجز نے کہا کہ 70 فیصد حاضری کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری کالجز پر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ کالجز نے اساتذہ اور پرنسپلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ طلباء کی حاضری کے حوالے سے اقدامات کریں اور طالب علموں کو پابند بھی کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons