امریکہ نے ایک اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے احاطے کے دورے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور موجودہ صورتحال میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف خبردار کیا ہے۔
وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری Karine Jean-Pierre نے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حالت جوں کی توں برقرار رکھنے کے تحفظ کے لئے ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی اقدام ناقابل قبول ہے جو ان مقامات کی موجودہ حیثیت کو خطرے میں ڈال دے۔