تازہ ترین

سمندر میں جوہری آلودہ پانی کا اخراج جاپان کا نجی معاملہ نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ

حال ہی میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے جاپان کے فوکوشیما میں جوہری آلودہ پانی کے مسئلے کے حل کے بارے میں تیسری جائزہ رپورٹ جاری کی۔

چار جنوری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے کہا کہ رپورٹ میں جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے بارے میں اعدادوشمار کی درستگی اور اعدادوشمار جمع کرنے کےطریقہ کار کے بارے میں کسی نتیجے تک نہیں پہنچا گیا ہے ۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی تحقیقات ابھی جاری ہیں مگر جاپان نے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کی منظوری دے دی جو کہ ایک غیرذمہ دار عمل ہے۔

چینی ترجمان نے کہاکہ سمندر میں جوہری آلودہ پانی کا اخراج جاپان کا نجی معاملہ نہیں ہے۔جاپان پر ایک مرتبہ پھر زور دیا جاتا ہے کہ وہ عالمی برادری کے جائز مطالبہ کو اہمیت دیتے ہوئے ہمسایہ ممالک ،جزائربحرالکاہل کے ممالک اور متعلقہ عالمی تنظیموں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرے اور شفاف ، سائنسی اور محفوظ انداز میں جوہری آلودہ پانی کے مسئلے کو حل کرے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons