وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے صحبت پور دورے کا مقصد سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنا اور ان کو یہ احساس دلانا تھا کہ میں اور میری حکومت ان کی بحالی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں سیلاب متاثرین کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھوں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے پنجاب میں قائم دانش سکولوں کی طرز پر بلوچستان میں جدید سہولیات سے آراستہ 12 نئے دانش سکولوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ سکولز غریب اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لئے علم و ہنر اور ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔