تازہ ترین
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں

کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر کے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منائیں گے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے آج یوم حق خودارادیت منانے کی اپیل کی گئی ہے اور اسی مناسبت سے کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر کے کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کو ان وعدوں پر عمل درآمد کرنا چاہیئے جو اس نے 74 سال قبل کیے تھے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لئے حمایت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کی قرارداد میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر …

Show Buttons
Hide Buttons