پاکستان کے مشہور گلوکار اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی بائیوپک میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والے عمیر جسوال نے فلم کرنے سے انکار کر دیا۔
عمیر جسوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے کی زندگی پر والی بائیوپک ’روالپنڈی ایکپسریس‘ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اداکاری عمیر جسوال نے اپنے ٹوئٹ میں روالپنڈی ایکسپریس چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’تخلیقی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے شعیب اختر کی بائیوپک پروجیکٹ راولپنڈی ایکسپریس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں اب اس پروجیکٹ سے متعلق کسی میڈیا یا خبر سے وابستہ نہیں رہوں گا‘۔
عمیر جسوال نے پروجیکٹ چھوڑنے کے فیصلے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں جبکہ فلم کو نومبر 2023 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔