اسلام آباد موٹر وے ٹال پلازہ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی

اسلام آباد موٹر وے ٹال پلازہ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف)نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر کار سے 10 کلو 500 گرام ہیروئن برآمدکرکے 2 ملزمان گرفتار کرلیے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔جمعرات کو اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر کار سے برآمدہ ہیروئن کار کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی ۔

دریں اثناء جہلم جی ٹی روڈ کے قریب جہلم کے رہائشی ملزم سے 39 کلو پوست برآمد کی گئی ۔ انٹرنیشنل کوریئر آفس کامرہ میں لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے مجموعی طور پر 438 گرام ہیروئین برآمدکی گئی ۔برآمدشدہ ہیروئن مہارت سے خواتین کے کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons