تازہ ترین
آرمی چیف کی ریاض میں سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

آرمی چیف کی ریاض میں سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل فیاض الرویلی سے ریاض میں ملاقات ہوئی۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق پاک سعودی آرمی چیفس نے دفاعی، عسکری شعبوں میں پاک سعودیہ تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہدا لمطیر سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر …

Show Buttons
Hide Buttons