لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند، لاہور رنگ روڈ اور موٹرویز کئی مقامات سے بند

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند، لاہور رنگ روڈ اور موٹرویز کئی مقامات سے بند

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند چھائی ہوئی ہے، دھند کے باعث لاہور رنگ روڈ اور موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا۔

لاہور اور نواحی علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، ملتان موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ تک اور ایم 11 سیالکوٹ موٹروے کو لاہور سے کامونکی تک بند کر دیا گیا۔ موٹرویز پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور رنگ روڈ بھی بند کردی گئی ہے، رنگ روڈ اور موٹروے بند ہونے کے باعث ٹریفک کا لوڈ ملتان روڈ، کینال روڈ اور راوی روڈ پر شفٹ ہوگیا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے پہلے راستہ ایپ سے معلومات حاصل کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons