وفاقی وزیر برائے ریلویز اور شہری ہوائی بازی سعد رفیق نے ریلویز اور قومی ایئرلائنز میں خسارے کے حجم کو کم کرنے اور مؤثر اقدامات کے ذریعے اُنہیں منافع بخش ادارے بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے ریلویز کے بنیادی ڈھانچے کو تقریبا 5 سو ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔