دنیا بھر میں آرتھوڈوکس مسیحی آج کرسمس منارہے ہیں

دنیا بھر میں آرتھوڈوکس مسیحی آج کرسمس منارہے ہیں

دنیا بھر میں آرتھوڈوکس مسیحی آج کرسمس منا رہے ہیں، اس موقع پر روس، یوکرین، جارجیا، پولینڈ اور مشرقی یورپ کے اکثر ممالک میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں آرتھوڈوکس گرجا گھروں میں عبادات کے ساتھ ساتھ شمعیں روشن کی گئیں۔ روسی دارالحکومت ماسکو کے کیتھیڈرل میں دعائیہ تقریب میں صدر پیوٹن نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ پیٹریاک کیرِل نے یوکرین میں اموات پر افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کرسمس کے جشن کی خوشی پر فوجی واقعات غالب آگئے ہیں۔

خیال رہے کہ یوکرین کے شہریوں کی اکثریت آرتھوڈوکس چرچ سے وابستہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پیک سے پاکستانی معیشت کی قسمت بدلے گی، وزیر منصوبہ بندی

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ساری دنیا کی …

Show Buttons
Hide Buttons