سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں کراچی اور حیدر آباد ڈویژن کے سولہ اضلاع میں 15 جنوری بروز اتوار کو ہونے والے انتخابات کیلئے انتخابی مہم آج سے شروع ہو گی۔
ہمارے کراچی کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اس مرحلے میں ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن ایک میونسپل کارپوریشن 34 ٹائون میونسپل کمیٹیوں ضلع کونسلوں یونین کونسلوں اور وارڈز میں انتخابات ہونگے جن کیلئے بیس ہزار ایک سو اسی امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سے 563 بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔