تازہ ترین

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جنیوا روانہ ہو گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہوگئے۔

وزیر اعظم کے وفد میں وزیر خارنہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم 9 جنوری 2023 کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔

کانفرنس میں اعلی سطحی افتتاحی اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کی دستاویز پیش کی جائے گی اور بعد ازاں پارٹنر سپورٹ کے اعلانات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس سٹیک آؤٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں سربراہان مملکت و حکومت، وزرا اور متعدد ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں، فاؤنڈیشنز اور فنڈز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ترقیاتی تنظیموں، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور آئی این جی اوز کے نمائندے شرکت کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پولیس لائن …

Show Buttons
Hide Buttons