تازہ ترین

اتحادی حکومت ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے، مشیر وزیراعظم

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز لالہ موسیٰ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسے نازک وقت میں اقتدار سنبھالا جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی تباہ کردی تھی۔انہوں نے ملک میں انتشار پھیلانے کے ایجنڈے پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر شدید تنقید کی، مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک منصوبے موخر کئے جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد ی حکومت ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کر رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons