9 جنوری کی صبح چھ بجے وین چھانگ لانچنگ سینٹر سے شی جیان-23 سیٹلائٹ کو سی زیڈ -7 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا گیا۔ یہ 2023 میں چین کا پہلا خلائی مشن ہے۔
سی زیڈ-7 اے راکٹ چین میں درمیانے درجے کا نیو جنریشن راکٹ ہے، جو ایک یا دو سیٹلائٹس لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فی الحال سی زیڈ -7 اے راکٹ سالانہ 4-6 راکٹ تیار کرتا ہے اور توقع ہے کہ 2025 سے تعداد سالانہ 8 سے 10راکٹس تک ہوجائے گی۔