روس اور یوکرین نے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت سو فوجیوں کی رہائی کا تبادلہ کیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ رہا کیے گئے پچاس فوجیوں کو طبی علاج معالجے اور نفسیاتی طور پر بحالی کے لئے ماسکو بھجوایا جائے گا۔ یوکرین نے بھی تصدیق کی ہے روس نے اس کے پچاس فوجیوں کو معاہدے کے تحت رہا کر دیا ہے۔