ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 کیس رپورٹ، 17 مریضوں کی حالت تشویشناک

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7کیس رپورٹ ہوئے۔

منگل کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 472 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.28 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے پشاور میں 151 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 1.99 فیصد رہی جبکہ لاہور میں 384 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد رہی۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17کیس رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس …

Show Buttons
Hide Buttons