تازہ ترین

سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے خاطر خواہ امداد کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جنیوا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے محفوظ پاکستان کے موضوع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو یقینی بنانے کیلئے اگلے کئی برسوں تک اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کی طرف سے خاطر خواہ امدا درکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بحالی اور تعمیر نو کے چیلنج کو زیادہ محفوظ پاکستان اور معیشت کی تعمیر کے موقع میں تبدیل کریگا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ کانفرنس بہتر تعمیر نو کی طرف سفر کے آغاز کیلئے پاکستان کے ساتھ عالمی یکجہتی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات ناقابل بیان ہیں لیکن اس کے باوجود ہم لوگوں کی زندگیاں اور ذریعہ معاش بچانے اور متاثرہ آبادی کی ہنگامی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons