سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، صوبے میں یومیہ ایک ہزار لوگ ملیریا کا شکار ہونے لگے ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق جنوری کے 10 روز میں ملیریا کے 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ 10 روز میں 50 ہزار 46 افراد کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 10 ہزار 31 افراد میں ملیریا کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ 2920 کیسز عمرکوٹ میں رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے کم ایک کیس کراچی کے ضلع غربی میں رپورٹ ہوا۔