ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لئے سیاسی مذاکرات ضروری ہیں۔
آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے جب قومی اور علاقائی سیاسی جماعتیں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کیلئے پی ڈی ایم کے بینر تلے اکٹھی ہیں۔