امور کشمیر کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوااور پنجاب اسمبلیوں کی تحلیل کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کے پاس وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو برقرار رکھنے کے لئے مطلوبہ تعداد موجود نہیں ہے۔فوری انتخابات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبے پر مقررہ مدت سے پہلے انتخابات کرانے میں کوئی حرج نہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عمران خان کی کوئی بھی پیشگی شرط تسلیم نہیں کی جائے گی۔