پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل بینک ارینا میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا۔ پاکستان نے کیویز کو تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 6 وکٹس سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔