وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کے دوران جرمنی کی طرف سے 88 ملین یورو امداد کے وعدے پر اظہار تشکر کیا ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی سیلاب کی بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کے دوران جرمنی کی طرف سے 88 ملین کی امداد کے وعدے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عالمی یکجہتی اور شراکت داری کے ساتھ، ہم تعمیر نو کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔