تازہ ترین

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26 کیسز رپورٹ

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26 کیس رپورٹ ہوئے۔

جمعرات کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 50 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 26 ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.64 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹ میں پشاور میں331 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ٹیسٹ مثبت اور شرح 1.51فیصد رہی ، لاہور میں817 ٹیسٹ میں سے10مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.22 فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں 438 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کوئی ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پولیس لائن …

Show Buttons
Hide Buttons