خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ مزید بارش کا امکان

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ مزید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات خیبر پختونخواہ کے رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ان علاقوں میں بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور صوابی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ضلع چترال، لوئر اور اپر دیر، مالاکنڈ، مردان، باجوڑ اور مہمند اضلاع میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ کے علاوہ پشاور تا صوابی موٹروے پر صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ دیر 34 ملی میٹر بارش ، تیمرگرہ 31، ، بونیر 23، کاکول 19، تخت بھائی 16، باجوڑ 18، خار 14، مہمند 16، خیبرلنڈی کوتل 11، تیراہ 07، پشاور 10 جبکہ پاراچنار، چترال ، مالم جبہ ، کالام ،دیر اپر اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی۔صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں -06 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پاراچنار میں -05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

Show Buttons
Hide Buttons