تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے دولتالہ کو تحصیل بنانے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے دولتالہ کو تحصیل بنانے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے راولپنڈی میں ایک اور تحصیل کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ‫ضلع راولپنڈی میں دولتالہ کے علاقے کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے گوجر خان اور راولپنڈی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں ایک اور تحصیل کا اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن اراکین صوبائی اسمبلی کو دیا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ تحصیل بننے سے دولتالہ میں پائیدار ترقی ہوگی۔ ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ دولتالہ میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons