روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے یوکرین میں روسی افواج کا نیا کمانڈر تعینات کر دیا ہے۔
چیف آف دی جنرل سٹاف Valery Gerasimov اب جنرل Sergei Surovikin کی جگہ یوکرین میں جنگ کی قیادت کریں گے جو یوکرین میں تین ماہ تک کمانڈر رہے۔ یہ تبدیلی اس وقت کی گئی جب روس حالیہ مہینوں میں متعدد فوجی ناکامیوں کے بعد مشرقی یوکرین میں کامیابیوں کے دعوے کر رہا ہے۔