وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے نو کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی امداد کے اعلان پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ کئی دہائیوں پر محیط پاکستان اور یورپی یونین کے کثیرالجہتی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی، ترقیاتی شراکت دار اور برآمدی ہدف ہے۔