نیوزی لینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، امام الحق کی جگہ شان مسعود اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔
تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 281 رنز کا ہدف با آسانی8 وکٹوں پر پورا کرلیا،گلین پلپس ناقابل شکست63 رنز بناکر نمایاں رہے۔