موجودہ صورتحال میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر تصادم کا خدشہ ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ

موجودہ صورتحال میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر تصادم کا خدشہ ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے 15 جنوری کو انعقاد پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات نے تشویشناک صورتحال اختیارکر لی ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دو سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروانے کے حق میں ہیں تو دو اس کی مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پرتصادم کا خدشہ ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے تصادم اورامن وامان کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی ایک چھوٹا سا واقعہ کراچی اورحیدرآباد میں کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتاہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور الیکشن سیمت متعلقہ دیگر فریقین کو معاملہ فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کی فضا کو ڈی فیوزکرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن اور عدلیہ حالات کی سنگینی کا نوٹس لیں، آئین اور قانون کی روشنی میں مناسب حل نکالا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons