تازہ ترین

آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز منسوخ کر دی

آسٹریلیا نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے ردعمل میں افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز منسوخ کر دی۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی ہے۔ خواتین کو پارکس اور جم جانے کا بھی موقع نہیں دیا جاتا اس وقت سیریز کھیلنا ممکن نہیں۔ دوسری جانب لیگ اسپنر راشد خان نے فیصلے پرمایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی جبکہ سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بالر نوین الحق آسٹریلوی لیگ سے احتجاجاً الگ ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons