تازہ ترین

ڈریپ نے 110 سے زائد دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کر دی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے 110 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کینسر، نفسیاتی امراض اور اعضا کی پیوند کاری سمیت جان بچانے والی ادویات کی قلت ہے۔ قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے کمپنیوں نے ادویات بنانا بندکردی ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے110 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ڈریپ نے قیمتوں میں اضافےکی سفارش اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ کو 400 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ملک میں اینستھیزیا کے علاوہ دیگربیماریوں کے علاج کی ادویات کی بھی قلت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر …

Show Buttons
Hide Buttons