تازہ ترین

ترکیہ کو لڑاکا طیاروں کی فروخت سوئیڈن، فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت سے مشروط

امریکا نے ترکیہ کو جدید ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت سے مشروط کر دی ہے۔

بائیڈن انتظامیہ ترکیہ کو 20 ارب ڈالر مالیت کے نئے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کیلئے کانگریس سے منظوری لے گی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یونان کو نئے ایف 35 طیاروں کی فروخت کیلئے بھی کانگریس سے منظوری لی جائے گی۔ امریکی حکام کے مطابق ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی فروخت سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر اعتراض ختم کرنے سے مشروط کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ ترکیہ، سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کا مخالف ہے۔ اگلے ہفتے کانگریس کو ترکیہ سے ہونے والے ایف 16 طیاروں کے معاہدے پر بریفنگ دی جائے گی، اس وقت ترکیہ کے وزیر خارجہ بھی واشنگٹن میں ہوں گے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ میں کہا ہے کہ معاہدے کے تحت ترکیہ امریکا سے 40 نئے ایف 16 طیارے خریدے گا۔

اس کے علاوہ موجودہ 79 ایف 16 طیاروں میں جدت کیلئے کِٹس خریدی جائیں گی، ساتھ ہی ساتھ فضا سے فضا میں مار کرنے والے 900 میزائل اور 800 بم بھی خریدے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرینی صدر، رواں سال یورپی یونین میں شمولیت کے مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے پر امید

تین فروری کو یوکرینی صدر ولادیمیر زلینسکی نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں سال یورپی یونین میں …

Show Buttons
Hide Buttons