کیلیفورنیا میں سمندری طوفان سے تباہی، ایمرجنسی نافذ

امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی کے باعث ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں کے لیے وفاقی امداد بڑھانے کاحکم دے دیا ہے۔ اس اقدام سے مرسڈ، سیکرامینٹو، سانتاکروز کاؤنٹیزمیں متاثرہ افراد کو وفاقی فنڈنگ ​​دستیاب ہو گی۔ کیلیفورنیا میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 19 اموات ہوچکی ہیں۔

ان علاقوں میں 55 ہزار سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے چند مقامات پر ہونے والی بارش نے 150 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons