سات روزہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2023 آج ہنزہ میں عطاآباد جھیل کے مقام پر شروع ہورہا ہے۔
میلے میں آئس ہاکی اور آئس سکیٹنگ سمیت مقامی کھیلوں کے مقابلے اور ایک بڑا ثقافتی شو منعقد کیا جائے گا۔ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے اور مقامی ثقافت کو تحفظ دینے کیلئے خاص طور پر Risme-Shop، Risme-Tao اور Mayfung کے مقامی روایتی کھیل پیش کئے جائیں گے۔