بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد شہید

بھارت میں مسلمان دشمن مودی سرکار نے 16ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی مسجد کو شہید کردیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہاپسند وزیراعلیٰ آدیتیہ ناتھ کی سرپرستی میں مسلمان کش کارروائیاں جاری ہیں۔ ریاستی مشینری مسلمانوں کو ختم کرنے کے سرکاری ایجنڈے پرعمل درآمد کررہی ہے۔ اترپردیش میں 16ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجدکو شہید کردیا۔ سوشل میڈیا پرسامنےوالی ویڈیوز میں مقامی انتظامیہ کےاہلکاروں کو بلڈورز کی مدد سے مسجد کو شہید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد سڑک کو چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی تھی اس لیے شہید کیا گیا۔ مسجد انتظامیہ اور علاقے میں رہائش پذیر مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کررکھا تھا جہاں کیس کی سماعت 2 دن بعد ہونا تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین پُر امن ترقی کی راہ پر گامزن ہے،چینی وزیر اعظم

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے برطانوی تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ …

Show Buttons
Hide Buttons