پاکستان کا امن، ترقی یافتہ دنیا کے قیام کیلئے عزم کا اعادہ

پاکستان نے پرامن ماحول اوردوستانہ اورترقی یافتہ دنیا کے قیام کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے بیلجیم کے پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جو ایک ہفتے کے دورے پر آج (پیر) اسلام آباد پہنچا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ بیلجیم اور پاکستان کے درمیان جمہوریت اجتماعیت اور اعتماد کی بنیاد پر گہرے تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی سمندری معیشت کو یورپی یونین اور اس کی تکنیکی اورمالی معاونت سے ترقی دینے کی خواہش کو بھی اجاگر کیا۔

اس موقع پر بیلجیم ، پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کی چیئرپرسن سینیٹر ALLESSIA CLAES نے دنیا کو پاکستان کے حقیقی موقف سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس نے مستحکم اور پرامن قوم بننے کیلئے تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے شعبے میں ترقی اورعوامی سطح پر روابط کے قیام کیلئے پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین پُر امن ترقی کی راہ پر گامزن ہے،چینی وزیر اعظم

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے برطانوی تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ …

Show Buttons
Hide Buttons