کیرولین گارشیا اور آریانا سابالینکا کا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

فرانسیسی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کیرولین گارشیا اور بیلاروس کی آریانا سابالینکا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں میں شاندار فاتحا نہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

کیرولین گارشیا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں کینیڈین حریف کھلاڑی کیتھرین سیبوف اور آریانا سابالینکا نے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی ٹریزا مارٹنکووا کو شکست دی۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں رواں سال پہلے گرینڈ سلام کا 111 واں میگا ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں فرانسیسی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کیرولین گارشیا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی کیتھرین سیبوف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ایک اور میچ میں بیلاروس کی آریانا سابالینکا نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی ٹریزا مارٹنکووا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ان کی فتح کا سکور 1-6 اور 4-6 رہا۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons