تازہ ترین

ورلڈ اکنامک فورم 2023 سالانہ اجلاس کا سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں افتتاح

مقامی وقت کے مطابق 16 تاریخ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 2023 کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس سال ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کا موضوع “منقسم دنیا میں تعاون کو مضبوط بنانا” ہے۔

کانفرنس میں دنیا بھر کے130 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنےوالے 2700 سے زائد رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں تقریباً 50 سربراہان مملکت، بڑی معیشتوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 200 کابینہ وزراء، اہم بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما، مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنما اور معروف ماہرین اور اسکالرز شامل ہیں۔

فورم پانچ اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا: موجودہ توانائی اور خوراک کے بحران کو کیسےحل کیا جائے۔ بڑھتے ہوئے افراط زر اور قرضوں کی صورتحال سے کیسے نمٹا جائے۔ صنعتی بحران سےکیسے نکلا جائے،موجودہ سماجی کمزوریوں کو کیسے درست کیا جائے۔ موجودہ جغرافیائی سیاسی خطرات سے کیسے نمٹا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر …

Show Buttons
Hide Buttons