بلوچستان میں فوج کی تعیناتی اور آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے، آرمی چیف

بلوچستان میں فوج کی تعیناتی اور آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر نے دورہ خضدار کے موقع پر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے بہترین آپریشنل تیاری پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور  پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بلوچستان پہنچنے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے پرتپاک استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے بہترین آپریشنل تیاری پر زور دیا۔

جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی دشمنوں کے بلوچستان میں پرامن ماحول کو خراب کرنے کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں، اسی لئے صوبے میں فوج کی تعیناتی اور آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر شازیہ مری کی رہائش آمد، بیٹی کی شادی پر مبارکباد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر شازیہ مری کی رہائش آمد، بیٹی کی شادی پر مبارکباد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کراچی دورہ کے دوران وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و …

Show Buttons
Hide Buttons